ETV Bharat / international

یمن میں فوجی کارروائی اورغذائی بحران پر اقوام متحدہ کی تشویش

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 2:04 PM IST

یمن میں گزشتہ کئی برسوں سے فوجی کارروائیوں اورغذائی بحران پراقوام متحدہ کی سیکوریٹی کونسل نے اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

UNSC voices concern over military escalation, food insecurity in Yemen
یمن میں فوجی کارروائی اورغذائی بحران پر اقوام متحدہ کی تشویش

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے یمن میں فوجی سرگرمیوں میں اضافہ اور غذائی عدم تحفظ پر تشویش کا اظہار کیا۔

ویڈیو

کونسل نے اپنے ایک پریس بریف میں کہا ہے کہ 23 ​​نومبر 2020 کو اقوام متحدہ کے اراکین نے یمن میں فوجی کارروائی اور سعودی عرب کے شہر جدہ میں تیل کی ذخائر پر حوثی حملے کی مذمت کی۔

UNSC voices concern over military escalation, food insecurity in Yemen
بہ شکریہ ٹوئٹر: @WFPYemen

یمن کی خودمختاری، اتحاد، آزادی اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لئے عالمی برادری کے پختہ عزم کا بھی یو این ایس سی نے اعادہ کیا ہے۔

  • بھوک کا خطرہ:

انہوں نے انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کی درجہ بندی کے نئے جائزہ پر خطرے کی گھنٹی کا اظہار کیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ 13.5 ملین یمنیوں کو بھوک کا خطرہ ہے اور وہ پہلے ہی غذائی بحران کا سامنا کررہے ہیں ۔ یہ تعداد جون 2021 تک کم از کم 16 ملین تک جاسکتی ہے۔

انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کی درجہ بندی کے نئے اعداد و شمار کے مطابق یمن کے 13.5 ملین عوام بھوک سے دوچار ہیں، جس میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں (تصویر: @WFPYemen)

کونسل کے اراکین نے انسانی حقوق کی تنظمیوں اور دیگر سماجی اداروں کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اسے فنڈز کی کمی کی وجہ سے یمن میں اپنے کئی پروگرامز کو روکنا پڑ سکتا ہے۔

  • 'فراغ دلی سے کام لیا جائے'

بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے تمام ڈونرز سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اٹھ کھڑے ہوں اور رواں برس کے اختتام سے قبل بقایا رقم کی ادائیگی کے ذریعہ جانیں بچائیں اور 2021 میں اقوام متحدہ کے تعاون کے لیے فراغ دلی سے کام لیں۔

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق یمن میں بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔ معیاری اور صحت بخش غذا کی قلت یمن کا بڑا مسئلہ ہے (تصویر: @WFPYemen)

انہوں نے یمن کے شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات پر غور کریں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب یمن میں مستقل سیاسی حل کا خواہاں

بیان میں انہوں نے انسانی امداد کی سہولت کی اہمیت پر بھی زور دیا اور بہت زیادہ جانی نقصان سے بچنے کے لئے انسانی ہمدردی کو بڑھاوا دینے پر بھی زور دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.