ETV Bharat / international

یو اے ای کا ایک مرتبہ پھر پاکستان سمیت 4 ممالک پر سفری پابندی کا اعلان

سفارت کار، متحدہ عرب امارات کے شہری یا گولڈن ویزا ہولڈر اس پابندی سے مستثنیٰ رکھے گئے ہیں۔

UAE
UAE
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 8:47 PM IST

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک مرتبہ پھر پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کے مسافروں پر 7 جولائی تک ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ بات خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تازہ پیش رفت سے متعلق اتحاد ایئر نے آگاہ کیا۔ ابوظہبی کی اتحاد ایئر لائن کے مطابق جو مسافر جو گزشتہ 14 دنوں کے دوران پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کا دورہ کرچکے ہیں، وہ بھی متحدہ عرب امارات میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

ایئر لائن کی جانب سے واضح کیا گیا کہ سفارت کار، متحدہ عرب امارات کے شہری یا گولڈن ویزا ہولڈر اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ 'لیکن پی سی آر ٹیسٹ پرواز کی رونگی سے زیادی سے زیادہ 48 گھنٹے قبل کا ہونا چاہیے'۔ 14 جون شام 5 بجے تک دبئی کی اماراتی ایئر لائن نے تاریخ میں توسیع سے متعلق اپ ڈیٹ نہیں کی تھی۔

ان کی ویب سائٹ میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش، پاکستان اور سری لنکا کے مسافروں کے لیے 'آئندہ اطلاع تک' سفری پابندی جاری رہے گی۔ متحدہ عرب امارات نے 12 مئی کی رات 11 بجے بنگلہ دیش، پاکستان، نیپال اور سری لنکا کے مسافروں کے داخلے کی معطلی کا اعلان سب سے پہلے کیا تھا۔ تاہم واضح کیا گیا کہ کارگو کی پروازیں غیر متاثر رہیں گی۔

گزشتہ ہفتے یو اے ای نے کہا تھا کہ بھارت سے مسافر پروازوں کی معطلی 6 جولائی تک جاری رہے گی۔

اس سے قبل 10 مئی کو یو اے ای نے بنگلہ دیش، پاکستان، نیپال اور سری لنکا پر سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آسٹریلیا نے یہ بھی خبردار کیا تھا کہ جن لوگوں نے سفری پابندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی، انہیں جیل اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.