ETV Bharat / international

عراق: راکٹ حملوں میں دو امریکی فوجی اہکار زخمی - امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون

امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ عراق میں اتحادی فوج کی میزبانی کرنے والے عین الاسد ایئر بیس پر راکٹ حملے کے دوران امریکی فوج کے دو ارکان زخمی ہوگئے ہیں۔

rocket attack in Iraq
rocket attack in Iraq
author img

By

Published : Jul 8, 2021, 2:21 PM IST

بدھ کے روز امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے ترجمان کمانڈر جیسیکا میکنٹری نے کہا کہ "میں اس بات کی تصدیق کرسکتا ہوں کہ عراق کے الاسد ایئر بیس پر آج کے حملے میں دو امریکی فوج کے ارکان معمولی زخمی ہوئے ہیں۔"

عین الاسد ائر بیس پر رواں ہفتے یہ دوسرا راکٹ حملہ ہے۔ پیر کے روز بھی ہوائی اڈے پر تین راکٹ فائر کیے گئے تھے لیکن اس میں کسی جان و مال کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل بدھ کے روز آپریشن انہرینٹ ریزالو کے ترجمان کرنل وین ماروٹو نے کہا تھا کہ ہوائی اڈے پر 14 راکٹ فائر کیے گئے، جس میں دو اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔

پنٹاگون نے 27 جون کو کہا تھا کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے عراق میں امریکی مفادات کے خلاف حملوں کے جواب میں شام کے عراقی سرحدی علاقے میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں (قطائی حزب اللہ اور قائد سید الشھادہ) کے اہداف کو نشانہ بنایا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.