اسرائیل اور فلسطین کے درمیان 11روز جنگ کے بعد تباہ حال غزہ کی تعمیر نو اور انسانی امداد فراہم کرنے کے تحت ترک ہلال احمر کا انسانی امداد کا قافلہ رفاہ سرحدی چوکی سے ہوتا ہوا غزہ پٹی پہنچ گیا ہے۔
مصر اور غزہ کے مابین رفاہ سرحدی چوکی سے خطے میں پہنچنے والی انسانی امداد کے 10 ٹرک فلسطین کے ہلال احمر کو پہنچا دیئے گئے۔ غذائی اجناس کے علاوہ، انسانی امداد کی فراہمی میں طبی سامان، صفائی کی فراہمی اور لباس شامل ہیں۔
اسرائیل 2006 سے غزہ کی پٹی پر ناکہ بندی کر رہا ہے، جہاں قریب 2 ملین فلسطینی آباد ہیں۔
(یو این آئی)