ETV Bharat / international

ترکی میں کرونا وائرس سے پہلی موت - ترکی کے وزیر صحت نے پریس کانفرنس میں بتایا

ترکی میں کورونا وائرس سے پہلی موت کی اطلاعات ہیں، جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 98 تک پہنچ گئی ہے۔

ترکی میں کرونا وائرس سے پہلی موت
ترکی میں کرونا وائرس سے پہلی موت
author img

By

Published : Mar 18, 2020, 11:17 AM IST

ترکی کے وزیر صحت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرنے والے شخص کی عمر 89 سال تھی جس کو کورونا وائرس چین میں کسی شخص سے ملاقات کے دوران منتقل ہوا۔

ترک وزیر صحت نے صرف منگل کے روز کورونا کے 51 نئے مریضوں کی تصدیق بھی کی۔

دوسری جانب حکام نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ سمیت کرفیو اور سفری پابندیوں کی افواہوں کی تردید بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 150 سے زائد ملک آ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.