ETV Bharat / international

Social distancing at Haramain Sharifain: حرمین شریفین میں سماجی فاصلہ لازمی قرار

حرمین شریفین انتظامیہ (administration of Haramain Sharifain) کے مطابق اومی کرون کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے نشان دوبارہ لگائے جارہے ہیں۔

Social Distancing re-imposed at Haramain Sharifain

author img

By

Published : Dec 30, 2021, 10:26 AM IST

مملکت سعودی عرب نے بدھ کے روز مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی دو مقدس مساجد میں سماجی فاصلے کے اصول کو دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے، (Social Distancing re-imposed at Haramain Sharifain) جس کا آغاز جمعرات 26 جمادی الاول 1443 کی صبح 7 بجے سے ہوگیا۔

دنیا بھر میں کووڈ 19 خصوصی طور پر اومیکرون کے کیسز میں نمایاں اضافہ (due to Omicron driven increase in COVID-19 cases) کے درمیان سعودی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ (administration of Haramain Sharifain) کے مطابق اومی کرون کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے نشان دوبارہ لگائے جارہے ہیں۔

حرمین انتظامیہ کے مطابق مسجدالحرام کے صحن مطاف میں سماجی فاصلے (Social distances in the courtyard of the Masjid al-Haram) کو برقرار رکھنے کیلئے پہلے کی طرح ٹریک بنائے جارہے ہیں اور پورے مطاف میں زمین پر نشانات کے اسٹیکر چسپاں کرنے کا عمل شروع ہوچکا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے کے علاوہ زائرین کو ماسک کی پابندی (reimposition for the public to wear masks) بھی کرنا ہوگی۔

اس سے قبل بدھ کے روز سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا کہ تمام شہریوں کو ہر وقت ماسک پہننا چاہیے اور کورونا وائرس کی نئی قسم Omicron کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا چاہیے، جو جمعرات، 30 دسمبر 2021 سے نافذ العمل ہے۔

وزارت نے مزید کہا، "ہم نے عوام کے لیے ماسک پہننے اور تمام جگہوں (بند اور کھلے)، سرگرمیوں اور تقریبات میں سماجی فاصلے کے اقدامات کو نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔"

وزارت نے کہا کہ جو لوگ ضوابط کی پابندی نہیں کرتے انہیں الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزارت نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حرمین شریفین انتظامیہ نے سماجی فاصلے کی پابندیاں ختم کردیں

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرین اومیکرون کی وجہ سے وائرس کے تصدیق شدہ کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، ایک ہفتے میں انفیکشن دوگنے سے بھی زیادہ ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ دو ماہ قبل ہی حرمین شریفین سے سماجی فاصلے کی شرط ختم کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.