ETV Bharat / international

عراق میں چھ عسکریت پسند ہلاک - سیکیورٹی فورسز کی کارروائی

عراق کے صلاح الدین اور دیالہ صوبوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران چھ عسکریت پسند ہلاک اور ایک پولیس اہلکار کی موت ہوئی ہے۔

Six militants killed in Iraq
Six militants killed in Iraq
author img

By

Published : May 17, 2020, 2:51 PM IST

عراق کے صلاح الدین اور دیالہ صوبوں میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے عسکریت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں چھ شدت پسند ہلاک اور ایک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی ۔

عراق کی نیم فوجی دستہ حشب شبی نے بتایا کہ 'سیکیورٹی فورسز نے صوبہ صلاح الدین کے دارالحکومت تکریت کے ال زرگا علاقے میں داعش کے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر دھاوا بول دیا۔ سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی میں چھ عسکریت پسند مارے گئے'۔

دیالہ صوبے کے پولیس افسر احمد شمری نے کہا کہ 'آئی ایس عسکریت پسندوں نے صوبائی دارالحکومت باقوبا کے شمال مشرق میں الابارا کے علاقے میں پولیس چوکی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا'۔

اس سے قبل عراقی وزیر اعظم مصطفی القادیمی نے کہا تھا کہ عراقی فوج آئی ایس عسکریت پسندوں کے خلاف سخت مہم شروع کرے گی اور اس آپریشن میں حشب شبی سیکیورٹی فورسز کے محاذ پر ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.