ETV Bharat / international

سعودی عرب ۔ زمبابوے کے سفارتی تعلقات میں نیا موڑ - Saudi Arabia

اس ضمن میں دنیا میں سلامتی اور امن کی حمایت میں بھی دستخط کیے گئے۔

Saudi Arabia establishes diplomatic relations with Zimbabwe
سعودی عرب ۔ زمبابوے کے سفارتی تعلقات میں نیا موڑ
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 2:41 PM IST

اقوام متحدہ میں مملکت سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبد اللہ المعلمی اور ان کے زمبابوے ہم منصب فریڈرک مسیوا میکاماور شوا نے دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے۔

دونوں سفیروں نے ایک بیان میں کہا 'معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کی حکومتوں کے تعلقات کو مستحکم کرنے اور ان کے مابین باہمی تعاون کے افق کو وسعت دینے کی خواہش کے تحت کیے گیے ہیں'۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدہ پر 18 اپریل 1961 کو ویانا میں دستخط کیے گئے سفارتی تعلقات اور حفاظتی امور پر بھی زور دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں دنیا میں سلامتی اور امن کی حمایت میں بھی دستخط کیے گئے۔

دونوں سفیروں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ اس معاہدے کا مقصد نتیجہ خیز تعاون کو مستحکم کرنا اور مختلف شعبوں میں بہترین دوطرفہ تعلقات اور دوستانہ تعلقات کو قائم کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.