ETV Bharat / international

عالم اسلام سے اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے پیغام میں عالم اسلام سے اپیل کی ہے

Salman bin Abdulaziz
Salman bin Abdulaziz
author img

By

Published : Apr 14, 2021, 8:41 AM IST

مملکت سعودی عرب کے شاہ اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اختلافات اور فرقہ پرستی کو‌ ختم کر کے حکمت اور دانش مندی کا مظاہرہ کرنے اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی عالم اسلام سے اپیل کی ہے۔ یہ اپیل انہوں نے رمضان المبارک کے موقع پر جاری ایک پیغام میں کی۔

عالم اسلام پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اختلافات اور فرقہ پرستی کو‌ ختم کر کے حکمت اور دانش مندی کا مظاہرہ کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

عالم اسلام کے نام اپنے پیغام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسلم امہ کے درمیان اتحاد پر زور دیا۔ عالم اسلام کے نام شاہ سلمان کا پیغام قائم مقام وزیر اطلاعات ماجد القصبی نے پڑھ کر سنایا۔ اس بیان میں شاہ سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا وبا کی روک تھام کے لیے غیرمعمولی اور کامیاب کوششیں کی ہیں۔

العربیہ کے مطابق انہوں‌ نے مزید کہا کہ ہم تمام شہریوں اور غیرملکی باشندوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ وبا کی روک تھام کے لیے اختیار کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے اور ویکسین کے حصول میں دلچسپی کا مظاہرہ کریں‌ گے۔

ماجد القصبی نے کہا کہ ہمیں حرمین شریفین میں عبادت کے لیے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی صحت اور سلامتی کے لیے جدید ترین آلات اور وسائل کے استعمال پر فخر ہے۔

ادھر مکہ معظمہ میں عمرہ سیکیورٹی لیڈرشپ نے کل پیر کے روز ایک بیان میں ماہ صیام کے دوران معتمرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا سیکیورٹی پلان جاری کیا ہے۔

عمرہ سیکیورٹی سروسز کے سربراہ میجر جنرل محمد الاحمدی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گذشتہ برس ہم نے غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حرم مکی میں صرف مجاز افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مکہ معظمہ میں ٹریفک اور سیکیورٹی سے متعلق اقدامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے حرم مکی میں نمازیوں اور معتمرین کے لیے الگ الگ ٹریک تیار کیے گئے ہیں اور سیکیورٹی عملے کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔

میجر جنرل محمد الاحمدی نے کہا کہ بغیر اجازت کے مسجد حرام میں داخل ہونے یا عمرہ زائرین میں شامل ہونے والے شخص کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.