ETV Bharat / international

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی عدالت میں پیشی - urdu news

پیشی کے دوران عدالت کے باہر بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے وزیر اعظم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Israel PM
Israel PM
author img

By

Published : Apr 5, 2021, 6:26 PM IST

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو پر بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت پیر کو دوبارہ شروع ہوئی۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی عدالت میں پیشی

اس دوران نیتن یاہو اپنے مقدمے کی سماعت کے ابتدائی مرحلے کے آغاز کے لئے یروشلم کی ضلع عدالت میں پیش ہوئے۔ وزیر اعظم کی پیشی کے دوران عدالت کے باہر بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے وزیر اعظم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یاہو پر تین معاملے میں رشوت لینے، دھوکہ دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

پہلے مقدمے میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر دولت مند دوستوں سے سیکڑوں ہزاروں ڈالر کے تحائف لئے ہیں، اس میں ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر آرنون ملچن اور آسٹریلیائی ارب پتی جیمز پیکر شامل ہیں۔

دوسرے معاملے میں نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے بڑے اخبارات میں مثبت خبروں کی تشہیر کا منصوبہ بنایا۔

تیسرے معاملے میں نیتن یاہو پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے نیوز سائٹ واللہ میں مثبت کوریج کے بدلے اسرائیلی ٹیلی کام گیانٹ بیزق کے مالک کو سیکڑوں ملین ڈالر مالیت کا فائدہ پہنچانے کے لئے قانون سازی کی ہے۔

اسی تیسرے معاملے میں آج سماعت ہوئی۔

نیتن یاہو نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کو عدالت سے بے دخل کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس معاملے میں ٹرائل گزشتہ سال شروع ہوئی تھی جو مزید دو سالوں تک جاری رہ سکتی ہے۔

نیتن یاہو اسرائیل کے سب سے طویل عرصے تک کام کرنے والے وزیر اعظم ہیں اور دو سال سے بھی کم عرصے میں چار سخت انتخابات کے ذریعے اقتدار پر قابض رہے ہیں، یہاں تک کہ انہیں رشوت، دھوکہ دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

23 مارچ کا انتخاب ان کی قیادت پر بڑے پیمانے پر ریفرنڈم تھا لیکن اس پر کوئی واضح فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

اسرائیل کی سیاسی جماعتیں پیر کے بعد صدر ریون ریولن سے ملاقات کریں گی تاکہ ملک کے وزیر اعظم کے طور پر کسی نام کی تجویز پش کر سکیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں 23 مارچ کے انتخابات میں بنجامن نیتن یاہو کی لیکود پارٹی 120 نشستوں کی پارلیمنٹ میں 30 نشستیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے تاہم حکومت کی تشکیل کرنے کے لئے یہ تعداد ناکافی ہے۔ بنجامن نیتن یاہوکی کوشش ہے کہ وہ دیگر ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ مل کر دوبارہ اپنی حکومت تشکیل کر لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.