ETV Bharat / international

اسرائیلی حملے میں 1330 سے ​​زیادہ فلسطینی باشندے زخمی - palestine israel conflict

ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز زخمی فلسطینیوں کی مدد کرنے سے روک رہی ہیں۔

Israeli attack
Israeli attack
author img

By

Published : May 15, 2021, 8:28 PM IST

اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران 1،330 سے ​​زیادہ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

ہلال احمر نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔

ہلال احمر نے اپنے بیان میں کہا کہ "طبی عملے نے فلسطین کے زیر کنٹرول والے علاقوں میں اسرائیلی فوجی حملوں سے زخمی ہونے والے 1،334 فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کی ہے، جو مسلسل آٹھویں روز بھی جاری ہے۔"

انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں 892 فلسطینی اسرائیلی پولیس افسران کے آنسو گیس کے استعمال سے، 233 ربڑ ​​کی گولیوں سے، 171 فائرنگ سے اور 38 دیگر آتش زنی سے زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 101 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ہلال احمر نے کہا کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز زخمی فلسطینیوں کی مدد کرنے سے روک رہی ہیں اور اسے "بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی" قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین میں 2014 کے بعد سے یہ سب سے بدترین صورتحال ہے۔ مسجد اقصیٰ میں فلسطینی باشندوں پر اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ذریعہ حملے کیے جانے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کی پٹی میں 30 سے ​​زائد اسکولوں کو نقصان پہنچا

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے کے بعد غزہ میں تباہی

یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی باشندوں کے درمیان جھڑپ

یہ بھی پڑھی: یوم القدس کے موقع پر اسرائیلی پولیس اور فلسطینی نوجوانوں میں جھڑپ، 136 زخمی

یہ بھی پڑھیں: ایران نے مسلم دنیا سے اسرائیل کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے میں 43 فلسطینی ہلاک، 300 سے زائد زخمی

اس دوران حماس نے اسرائیلی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی جبکہ اسرائیل نے فلسطینی باشندوں اور حماس کو نشانہ بناتے ہوئے ہوائی حملے کیے۔ ان ہوائی حملوں میں بڑی تعداد میں فلسطینی باشندے ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.