ETV Bharat / international

اسرائیل: لاک ڈاؤن کے دوران نتن یاہو کے خلاف دوبارہ احتجاج شروع - گذشتہ تقریبا سات ماہ سے بدعنوانی کا سامنا کر رہے نتن یاہو کے خلاف مسلسل مظاہرے

اسرائیل میں جاری تیسرے لاک ڈاؤن کے دوران اسرائیلیوں نے وزیر اعظم نتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر ریلی نکال کر دوبارہ احتجاج شروع کیا ہے اور بدعنوانی کے الزامات کے درمیان عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا۔

israelis restart netanyahu protests amid third virus lockdown
اسرائیل: لاک ڈاؤن کے دوران نتن یاہو کے خلاف دوبارہ احتجاج شروع
author img

By

Published : Jan 10, 2021, 10:23 PM IST

اسرائیل میں ہزاروں افراد نے ریلی نکال کر وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے نتن یاہو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔

وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف دوبارہ احتجاج شروع

مظاہرین نے نتن یاہو کے خلاف پلے کارڈ پر 'گو ' اور 'بی بی' کے لکھ رکھے تھے اور وزیر اعظم استعفیٰ دو کے نعرے لگا رہے تھے۔

وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ کے قریب یروشلم کے اسکوائر میں یہ احتجاج اس وقت سامنے آیا جب اسرائیل اپنے تیسرے قومی لاک ڈاؤن کے وسط میں ہے، جسے حال ہی میں اسکولوں کو بند کرنے کے لیے کہا گیا تھا اور جب ملک میں عالمی سطح پر ویکسینیشن مہم چل رہی ہے۔

israelis restart netanyahu protests amid third virus lockdown
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو

نیتن یاہو کا مقدمہ اس ہفتے دوبارہ شروع ہونا تھا لیکن سخت ترین پابندیوں کے درمیان غیر یقینی مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

71 سالہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو پر طویل عرصے سے جاری تحقیقات سے منسلک رشوت، فراڈ اور اعتماد کی خلاف ورزی کے الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ نیتن یاہو نے کسی بھی غلط کام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ مخالف میڈیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدالتی عہدیداروں کے ذریعہ مجھے پھنسایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈبلیو ایچ او نے جموں کشمیر اور لداخ کو نقشے میں الگ رنگ سے نشان زد کیا

انڈونیشیا: تودہ گرنے سے 13 افراد ہلاک، 18 زخمی

انھیں حالیہ مہینوں میں سب سے زیادہ احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ 'بنیامن نتن یاہو کو عہدہ چھوڑ دینا چاہئے کیونکہ ان پر بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمات چل رہے ہیں'۔

مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ 'عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کے بحران کے ضمن میں ملک میں صحیح طور پر اور بروقت اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں'۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ بنیامن نتن یاہو کو اپنے اوپر لگے الزامات کی وجہ سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں اور وہ دھوکہ دہی، اعتماد کی خلاف ورزی اور بدعنوانی کے الزامات کے تحت ملک کا صحیح طریقے سے انتظام نہیں کرسکتے ہیں۔

اطلاع کے مطابق، اسرائیل کی معیشت زوال کا شکار ہے، جس کی وجہ سے سینکڑوں اسرائیلی ملازمت سے محروم ہیں۔

گذشتہ تقریبا سات ماہ سے بدعنوانی کا سامنا کر رہے نتن یاہو کے خلاف مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.