ETV Bharat / international

اسرائیل میں انڈور ماسک پہننے کی لازمی شرط ختم ہوسکتی ہے

اسرائیل نے 20 دسمبر کو اپنی آبادی کو کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگانا شروع کیا تھا اور اس ملک نے دنیا میں سب سے تیز رفتار ویکسینیشن کے عمل کو انجام دیا ہے۔

author img

By

Published : Jun 7, 2021, 6:17 PM IST

Israel to drop indoor mask
Israel to drop indoor mask

اسرائیل کے وزیر صحت یولی ایڈلسٹن نے اعلان کیا ہے کہ اب 15 جون سے ملک میں انڈور ماسک پہننے کی پابندی ختم ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ یکم جون سے اسرائیل میں انفیکشن کی کم شرح کے دوران کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں ختم کردی گئیں۔ انڈور پبلک مقامات پر ماسک پہننا لازمی طور پر برقرار رکھا گیا تھا۔

ایڈلسٹن نے اتوار کو بتایا کہ چونکہ اسرائیل میں کووڈ 19 کی صورتحال بہتر ہورہی ہے، ماسک پہننے کے تمام اصول نو دنوں میں یعنی 15 جون کو منسوخ کردیئے جائیں گے۔

اسرائیل نے 20 دسمبر کو اپنی آبادی کو کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگانا شروع کیا تھا اور اس ملک نے دنیا میں سب سے تیز رفتار ویکسینیشن کے عمل کو انجام دیا ہے۔ اسرائیلی شہریوں کو جنوری میں ہی ویکسین کی دوسری خوراک دے دی گئی تھی۔

اسرائیل فائزر کے ذریعہ تیار کردہ ایک طرح کا ویکسین استعمال کررہا ہے۔ 54 لاکھ سے زیادہ شہریوں نے اس ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے اور 51 یا 50 فیصد سے زیادہ آبادی نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں۔

اتوار کو اسرائیل میں 12 سے 15 سال کی عمر کے نوعمروں کو ٹیکے لگانے کا عمل شروع ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.