ایران کے اعلیٰ مذہبی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ اور برطانیہ سے کورونا ویکسین کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'کورونا وائرس (کووڈ 19) سے متعلق دوسرا اہم مسئلہ یہ ہے کہ امریکہ اور برطانیہ سے کورونا ویکسین کی درآمد پر پابندی عائد کی جاتی ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: ذکی الرحمن لکھوی کو 15 برس کی قید
ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاں پور نے بتایا کہ 'ایران خود کورونا وائرس (کووڈ 19) ویکسین تیار کر رہا ہے۔ توقع ہے کہ آنے والی موسم بہار میں دیسی کورونا ویکسین آجائے گی'۔
واضح رہے کہ امریکہ اور برطانیہ میں دوا تیار کرنے والی فائزر اور موڈرنا کمپنی کی کورونا ویکسین کی منظوری مل چکی ہے اور دونوں ہی ممالک کورونا وبا سے شدید متاثر ہوئے ہیں اور وہاں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع ہوچکی ہے۔