ایران نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے کابل کے شمال میں واقع پنجشیر صوبے پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تصادم کرنے والے فریقین کو تنازعات کے حل کے لیے باہمی ڈائیلاگ کی راہ کو اپنانے کی اپیل کی ہے۔
ترکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دفترِ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے دارالحکومت تہران میں منعقدہ پریس کانفرس میں طالبان کے پنجشیر علاقے پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کی صورتحال باعث تشویش ہے۔
دونوں فریقین کو بھائیوں کے قتل کا نتیجہ بننے والے حالات کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ پنجشیر کے عوام فاقہ کشی کے شکار ہیں، ان کو پانی اور بجلی کی سہولت سے محروم کیا جا رہا ہے۔
طالبان بین الاقوامی قوانین کے دائرہ عمل میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں حکومت سازی کی تیاریاں مکمل: طالبان
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں واحد حل افغانستان کے تمام تر فریقین کے درمیان ڈائیلاگ کا قیام اور جامع حکومت کے قیام پر مبنی ہے۔