ETV Bharat / international

حزب اللہ کے سابق رہنما گھر میں مردہ پائے گئے

حزب اللہ کے سابق عہدہ دار لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں اپنے گھر میں مردہ پائے جانے سے سنسنی ہے۔

علی حاطوم کی فائل فوٹو
author img

By

Published : Sep 9, 2019, 9:05 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 11:08 PM IST

لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سابق عہدہ دار علی حاطوم دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے ہیں۔

لبنان کی سرکاری خبررساں ایجنسی این این اے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے اور جانچ شروع کردی ہے۔

حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان گذشتہ اتوار کو سرحد پر فائرنگ کا سخت تبادلہ ہوا تھا۔اس سے پہلے بیروت کے جنوب میں حزب اللہ کے کنٹرول والے علاقے پر اسرائیل نے ڈرون حملہ کیا تھا۔اس نے دوڈرون بھیجے تھے۔ان میں ایک ویسے ہی گرگیا تھا اور دوسرے کے دھماکے سے حزب اللہ کے میڈیا کی تنصیبات کونقصان پہنچا تھا۔

حزب اللہ نے اسرائیل پر اس ڈرون حملے کا الزام عاید کیا تھا۔اس کے رہنما حسن نصراللہ نے خبردار کیا تھا کہ یہ حملہ اسرائیل کے (لبنان میں ) قتل کے لیےحملوں کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 11:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.