سعودی عرب میں کووڈ 19 کی ایک نئی شکل سامنے آنے کے بعد بیرون ملک آمد ورفت پر عارضی پابندی ختم کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر آج سے فضائی سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک ذرائع نے بتایا کہ آج سے تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ سمندری اور بری راستوں سے بھی آمد و رفت کو بحال کر دیا گیا ہے۔
ایس پی اے نیوز ایجنسی نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب نے دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی نئی اسٹرین پھیلنے کے پیش نظر 21 دسمبر کو بین الاقوامی پروازیں اور سمندری اور زمینی راستے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ بعد میں اس پابندی کی میعاد میں توسیع کر دی گئی تھی۔
ملک میں مقامی وقت کے مطابق، صبح گیارہ بجے سے بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل: لاک ڈاؤن کے باوجود وزیر اعظم کے خلاف زبردست احتجاج
نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ سمیت ان تمام ممالک سے آنے والے لوگوں کو سعودی عرب میں داخل ہونے سے پہلے کم از کم 14 دن ان ممالک کے باہر گزارنا پڑے گا، جہاں کورونا وائرس کی نئی شکل پائی گئی ہے۔ ایسے مسافروں کو کورونا وائرس کے لیے پولیمریز چین ری ایکشن (پی سی آر) ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔
دیگر ممالک کے مسافروں کو تین سے سات دنوں تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا اور پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ بھی دکھانا ہوگا۔
واضح ر ہے کہ جنوب مشرقی برطانیہ میں دسمبر میں سارس سی او وی-2 کی ایک نئی شکل پائی گئی تھی، جو موجودہ کورونا وائرس سے 70 فیصد زیادہ متعدی ہوسکتی ہے۔ برطانیہ سے متعدد ممالک کے فضائی خدمات معطل کرنے کے باوجود یہ نئی شکل پورے یورپ میں اور دیگر مقامات پر پھیلنے کا خدشہ ہے۔