ETV Bharat / international

کویت میں کورونا وائرس کے 845 نئے کیسز، 185 کی موت

کویت اور چین کورونا وبا سے لڑنے میں ایک دوسرے کی مدد اور حمایت کر رہے ہیں۔ کویت نے کووڈ۔19 وبا کے ابتدائی مرحلہ میں چین کو 30 لاکھ امریکی ڈالر کی سپلائی کا عطیہ کیا جبکہ چین کویت کی طرف سے طبی سامان کی خریداری میں مدد فراہم کرتا رہا ہے۔

کویت میں کورونا وائرس کے 845 نئے کیسز، 185کی موت

author img

By

Published : May 29, 2020, 12:53 PM IST

کویت میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 845 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد جمعرات کو متاثرین کی تعداد بڑھ کر 24112 ہوگئی اور مزید دس لوگوں کی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 185 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق 'ملک میں فی الحال 15229 کورونا مریضوں کا علاج چل رہا ہے جن میں سے 197 آئی سی یو میں ہیں۔

وزارت کے مطابق مزید 752 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد ٹھیک ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 8698 ہوگئی ہے۔

کویت حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے مکمل کرفیو نافذ کررکھا ہے۔

کویت اور چین کورونا وبا سے لڑنے میں ایک دوسرے کی مدد اور حمایت کررہے ہیں۔ کویت نے کووڈ۔19وبا کے شروعاتی مرحلہ میں چین کو 30 لاکھ امریکی ڈالر کی سپلائی کا عطیہ کیا جبکہ چین کویت کی طرف سے طبی سامان کی خریداری میں مدد فراہم کرتا رہا ہے۔

گزشتہ 27 اپریل کو چینی طبی ماہرین کی ایک ٹیم نے کووڈ۔-19 کی روک تھام، بچاو اور علاج میں اپنے تجربات اور مہارت کو شیئر کرنے کے لئے کویت کا دورہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.