ETV Bharat / international

اسرائیل میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات - وزارت صحت

اسرائیل کے وزارت صحت کے مطابق 'اب تک 51395 لوگ کووڈ 19 انفیکشن سے مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں'۔

corona virus updates in israel
اسرائیل میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 1:12 PM IST

اسرائیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 2094 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کل متاثرین کی تعداد بڑھکر 77919 ہوگئی ہے۔ اسرائیل کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔

اسرائیل دنیا کے ان چنندہ ممالک میں شامل ہے جس نے عالمی وبا کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا تھا لیکن اسرائیل میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔ 19 سے چھ لوگوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 565 ہوگئی ہے۔

ملک میں اس وقت کورونا کے 25956 سرگرم مریض ہیں جن کا علاج کیا جارہا ہے، جس میں سے 345 مریضوں کی حالت سنگین ہے۔ ملک میں اب تک 51395 لوگ کووڈ 19 انفیکشن سے مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وہیں دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 49 لاکھ 18 ہزار 420 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 290 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 87 لاکھ 8 ہزار 865 ہو چکی ہے۔

کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 8 ہزار 254 ہو چکی ہے۔ 39 ہزار 795 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.