جنوبی ایرانی ساحل پر بحریہ کی مشق کے دوران کم از کم ایک شخص کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔
مقامی میڈیا نے بحریہ کے حوالہ سے یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق حادثہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب بحیرہ عمان میں بحریہ مشق کے دوران ایک ایرانی بحریہ کے جہاز نے غلطی سے ایک میزائل کو مار گرایا ۔
عملہ کے زخمی ارکان کو علاج کے لئے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔