ETV Bharat / international

اردن میں کورونا کے ریکارڈ 5,877 نئے معاملے - عمان میں 3،361 معاملے درج

کورونا کے کل 5،877 نئے معاملوں کے بعد ملک کے دارالحکومت عمان میں 3،361 معاملے درج کیے گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران کورونا سے مزید 47 مریضوں کی موت ہوچکی ہے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 913 ہوگئی ہے۔

Jordan
Jordan
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 2:06 PM IST

اردن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے ریکارڈ 5،877 نئے معاملوں کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 81،743 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق کورونا کے کل 5،877 نئے معاملوں کے بعد ملک کے دارالحکومت عمان میں 3،361 معاملے درج کیے گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران کورونا سے مزید 47 مریضوں کی موت ہوچکی ہے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 913 ہوگئی ہے۔

کرونا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر وزارت صحت نے ملک کے عوام سے ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح ہو کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے مجموعی طور پر پچاس فیصد معاملے امریکہ، بھارت اور برازیل میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
ابھی تک ان تینوں ممالک میں 2،30،59،984 افراد مہلک کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وجہ سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ان ممالک میں اب تک 514،191 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں دنیا بھر میں 4.68 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور اس وبا سے 12 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس اب تک 46،801،621 افراد کو متاثر کر چکا ہے اور اس سے اب تک 1،205،221 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اب تک امریکہ میں 92،01،500 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ یہ ملک کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور 231،510 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.