فہرست میں ہانگ کانگ اور سنگاپور کو دوسرا اور تیسرا مقام حاصل ہے۔
ایکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ کے سالانہ جائزے کے مطابق پیرس، ہانگ کانگ اور سنگا پور گذشتہ 30برسوں میں پہلی بار فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔
گذشتہ سال پیرس کو مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں دوسرا مقام حاصل ہوا تھا۔
ایکنامسٹ انٹیلجنس یونٹ سروے نے 133 شہروں میں روٹی جیسی عام اشیائے خوردنی کی قیمتوں کا نیو یارک کی قیمتوں سے موازنہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق یورپی شہروں میں گھریلو، ذاتی دیکھ بھال اور تفریحی ساز و سامان کی خریداری میں سب سے زیادہ اخراجات ہوتے ہیں، جس میں پیرس سرفہرست ہے۔
دس مہنگے ترین شہروں میں زیورخ (سوئٹزر لینڈ)، جینیوا (سوئٹزر لینڈ)، اوساکا (جاپان)، سیول (جنوبی کوریا)، کوپنہاگن (ڈینمارک)، نیویارک (امریکہ) تل اویو (اسرائیل) اور لاس اینجلس (امریکہ ) بھی شامل ہے۔