کورونا وائرس کی وجہ سے اگرچہ فارمولا 'ون گراں پری' کی اس سیزن کی اب تک شروعات نہیں ہوئی ہے لیکن اس دوران چھ بار کے عالمی چمپئن لوئس ہیملٹن برطانیہ کے سب سے امیر کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ہیملٹن کے کل اثاثے 22 کروڑ 40 لاکھ پونڈ کے ہیں۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ 35 سالہ اسٹار ریسر نے گزشتہ سال 37 کروڑ پونڈ کمایا ہے اور مرسڈیز کے ساتھ ممکنہ معاہدہ بڑھنے سے مستقبل میں ان کی جائیداد میں اور اضافہ ہو سکتا ہے۔
گولفر روری میكلرائے واحد دیگر کھلاڑی ہیں جو 1000 کی فہرست میں شامل ہیں۔ان کی جائیداد 17 کروڑ پاؤنڈ ہے۔
ریال میڈرڈ کے نوجوان فٹ بال کھلاڑی گیرتھ بیل برطانیہ کے سب سے امیر نوجوان کھلاڑی (30 سال یا اس سے کم) ہیں جو امیروں میں 10 کروڑ پاؤنڈ سے زیادہ کی جائیداد رکھتے ہیں۔ان کی جائیداد 11 کروڑ 40 لاکھ پونڈ ہے۔
باکسر انتھونی جوشوا اس وقت 10 کروڑ 70 لاکھ پونڈ کی جائیداد کے ساتھ ایک اور کھلاڑی ہیں جو نوجوان امیروں کی فہرست میں شامل ہیں جن کی آمدنی 10 کروڑ پونڈ سے زیادہ ہے۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کے نائجریائی فارورڈ سینماز اگھالو سمیت پانچ کھلاڑی اس فہرست میں شامل ہیں۔