ETV Bharat / international

برطانیہ کے شہزادہ پرنس چارلس کورونا سے متاثر

پرنس میں کورونا وائرس کی علامت کے بعد انہوں نے خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔

uk
uk
author img

By

Published : Mar 25, 2020, 5:09 PM IST

برطانیہ کے شہزادہ پرنس چارلس کووڈ 19 کی جانچ میں مثبت پائےگئے ہیں۔

71سالہ ولی عہد کی سرکاری رہائش گاہ کلیرنس ہاؤس کے ایک ترجمان کے مطابق شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی علامات ابھی معمولی نوعیت کی ہے۔ بیان کے مطابق ان کی اہلیہ کامیلا پارکر کا بھی ٹیسٹ کیا گیا ہے تاہم ان میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔

برطانوی شہزادے اور ملکہ الزبتھ دؤم کے صاحبزادے شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انہوں نے اسکاٹ لینڈ کے ایک شاہی اسٹیٹ میں خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔

محل کے ترجمان نے کہا ہے کہ چارلس معمولی طور پر کووڈ 19 کے شکار ہوئے لیکن ان کی صحت ابھی بہتر ہے اور وہ حسب معمول پچھلے کچھ دنوں سے گھر سے کام کر رہےہیں۔

کورونا وائرس سے ابھی تک سب سے زیادہ متاثر چین کے لیے راحت کی بات یہ ہے کہ ووہان میں گزشتہ تین دن سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔چین میں 81,218 افرادکورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اورتقریبا3,281افراد کی اس وائرس کی زد میں آنے سے موت ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے حوالہ سے سب سے زیادہ سنگین صورتحال اٹلی کی ہے۔اٹلی میں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر6820 ہو گئی ہے۔اٹلی میں سویلین سکیورٹی کے سربراہ اینجیلو بوریلی نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 743افراد کی موت ہوئی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس کے 5249 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔جس سے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 69176ہوگئی ہے۔

اسپین میں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2808ہوگئی ہے۔تازہ ترین اعداد کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 39185ہوگئی ہے۔ایران میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ ا س ملک میں وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1934 ہو چکی ہے جبکہ 24ہزار811 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اٹلی اور ایران کے ساتھ اسپین میں بھی کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہے۔جنوبی کوریا میں مرنے والوں کی تعداد 126 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 9137 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.