ETV Bharat / international

Boris Johnson faces calls to resign: برطانوی وزیراعظم سے عہدہ چھوڑنےکا مطالبہ

author img

By

Published : Jan 13, 2022, 2:19 PM IST

برطانوی عوام اور اپوزیشن کی جانب سے سخت تنقید پر بورس جانسن نے آج برطانوی پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں لاک ڈاؤن کے دوران پارٹی میں شرکت garden party during COVID lockdown کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی تاہم وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے سے انکار کیا۔

Boris Johnson
Boris Johnson

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باوجود پارٹی میں شرکت (garden party during COVID lockdown) پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن (U.K. leader Boris Johnson) کو شدید تنقیدکا سامنا ہے اور ان سے وزارت عظمیٰ کے عہدہ سے دستبردار ہونےکا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے برطانوی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر متعدد تصاویر گردش کررہی ہیں جن میں بورس جانسن کو ان کی سرکاری رہائش گاہ کے گارڈن میں اپنے اسٹاف کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ تصاویر مئی 2020 کی ہے، جب برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت ترین لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا، اس دوران ان کے سرکاری گھر کےگارڈن میں پارٹی کا انعقاد ہوا جس میں 100 کے قریب عملےکے افراد شریک ہوئے تھے۔

برطانوی عوام اور اپوزیشن کی جانب سے سخت تنقید پر بورس جانسن نے آج برطانوی پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں لاک ڈاؤن کے دوران پارٹی میں شرکت کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی تاہم وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے سے انکار کیا۔

بورس جانسن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی ان کے دفتر کے عملے کے لیے تھی جس میں وہ صرف 25 منٹ کے لیے شریک ہوئے تھے تاکہ وبا کے دوران کام کرنے والے عملے کا شکریہ ادا کرسکیں۔

تاہم مجھے ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا اور شکریہ ادا کرنے کے لیے کوئی اور طریقہ اختیار کرنا چاہیے تھا۔

وزیراعظم کے بیان پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے زبردست تنقید کی ہے۔

ایم پی افضل خان نے کہا کہ والدہ کا اسپتال میں انتقال ہوا تو انہیں گاڑی میں بیٹھنا پڑا، ہم اپنے پیاروں کے جنازوں میں شرکت نہ کر سکے اور وزیراعظم اور ان کے عملے نے پارٹی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: Strict Covid Restrictions in England: برطانیہ میں اومیکرون کیسز میں اضافہ، پلان بی کا نفاذ

رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے بھی بورس جانسن کو تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ اپنی ساس کےانتقال کا ذکر کرتے ہوئے ایک اور رکن ایوان میں رو پڑے۔

اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہےکہ بورس جانسن نے بجائے معافی مانگنے کے اپنے اقدام کا دفاع کیا ہے جو کہ انتہائی قابل افسوس بات ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.