ETV Bharat / international

برطانیہ: برسٹل میں مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپیں - etv bharat urdu

سینکڑوں مظاہرین برسٹل میں جمع ہوئے اور پولیس کے اختیارات میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا۔

برطانیہ: برسٹل میں مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپیں

author img

By

Published : Mar 22, 2021, 5:21 PM IST

برطانیہ کے شہر برسٹل میں مظاہرین اور پولیس کے مابین ہونے والے تصادم میں کم از کم دو پولیس اہلکاروں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اتوار کی شب پولیس نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ایک پولیس افسر کا ہاتھ ٹوٹ گیا ہے جبکہ دوسرے کی پسلیاں زخمی ہیں۔ دونوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’کم از کم دو پولیس گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا ہے اور اسٹیشن کے باہر بھی نقصان ہوا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ مظاہرین ایون اور سمرسیٹ میں تشدد اور نقصان کا سبب بنے ہیں۔

برطانیہ کی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے برسٹل میں پولیس افسران کے خلاف تشدد کی مذمت کی ہے۔

پریتی پٹیل نے اتوار کی شب ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ برسٹل میں آج رات کا واقعہ ناقابل قبول ہے۔ کچھ لوگوں کی جانب سے توڑ پھوڑ اور تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہمارے پولیس افسران نے ہم سب کی حفاظت کے لئے خود کو خطرے میں ڈال دیا۔ میری دعا ہے کہ زخمی پولیس افسران جلد سے جلد صحت مند ہوں‘‘۔

خیال رہے اتوار کے روز سیکڑوں مظاہرین برسٹل میں جمع ہوئے اور پولیس کے اختیارات میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین پولیس افسران پر پینٹ چھڑک رہے تھے اور ان پر اشیاء پھینک رہے تھے۔ انہوں نے پولیس گاڑیوں کو نذر آتش کیا اور تھانے کی کھڑکیاں توڑ دیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.