ETV Bharat / international

برطانیہ: بچوں پر ایسٹرا زینیکا کے کووڈ ٹیکے کے ٹرائل پر پابندی

ٹرائل میں حفاظتی امور پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے لیکن کورونا وائرس سے متاثر لنک کی جانچ کرنے کے لئے برطانیہ اور یورپ میں بزرگوں میں خون کے تھکے جمنے کی پریشانیوں پر تشویش ہے۔

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 9:45 AM IST

AstraZeneca
AstraZeneca

آکسفورڈ یونیورسٹی نے کہا کہ اس نے ایسٹرا زینیکا کی کورونا وائرس بیماری کے چھ سے 17 برس کے بچوں اور چھوٹے بچوں کے لئے تیار ویکسین کے ٹرائل پر روک لگادی ہے۔ دی وال اسٹریٹ جنرل (ڈبلیو ایس جے) نے یہ رپورٹ دی ہے۔

آکسفورڈ کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ ٹرائل میں حفاظتی امور پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے لیکن کورونا وائرس سے متاثر لنک کی جانچ کرنے کے لئے برطانیہ اور یورپ میں بڑوں میں تھکے جمنے کی پریشانیوں پر تشویشات ہیں۔

اس سے قبل یورپی میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) نے کہا تھا کہ وہ یورپی ممالک میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی خوراک لینے والے مریضوں کو درپیش مسائل کی جانچ کر رہی ہے۔

آسٹریا، ایسٹونیا، لتھوانیا، لاتویا، لکسمبرگ، ڈنمارک، بلغاریہ، ناروے، آئس لینڈ، سلووینیا، قبرص، اٹلی، فرانس، جرمنی اور اسپین سمیت متعدد یورپی ممالک نے ایسٹر زینیکا ویکسین کا استعمال معطل کردیا۔

ای ایم اے نے بعد میں دوا کے استعمال کو جاری رکھنے کی سفارش کی۔ جس کے بعد بہت سارے ممالک نے اس ویکسین سے دوبارہ ویکسینیشن شروع کردی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.