ETV Bharat / international

روس اسٹریٹجک استحکام کے معاملہ پر امریکہ سے بات کے لیے تیار

روس نے امریکہ کو اسٹریٹجک استحکام اور اسلحے کے کنٹرول کے معاملہ پر بالمشافہ اور مثبت بات چیت کیلئے تعمیری میٹنگ کی تجویز پیش کی ہے۔

روس اسٹریٹجک استحکام کے معاملہ پر امریکہ سے بات کے لیے تیار
روس اسٹریٹجک استحکام کے معاملہ پر امریکہ سے بات کے لیے تیار
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 12:54 PM IST

یہ اطلاع واشنگٹن میں روسی سفارتخانے کے سفیر اناتولی انٹونوف نے دی ہے، انہوں نے کہا 'ہم امریکی وزارت دفاع کے سینئر عہدیدارڈاکٹر رابرٹ سوفر سے سفارتخانے یا جس کسی بھی فورم میں وہ ملنا چاہتے ہیں، اور ان کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اسٹریٹجک استحکام اور ہتھیاروں پر کنٹرول کے لیے یہ ہمارے احتسابی نظریہ کے مظاہرہ کے لیے اچھا ہوگا۔'

انہوں نے ٹرائیڈینٹ2 آبدوزوں پر کم گنجائش کے ڈبلیو 76-2 ایٹمی ہتھیاروں کی تعیناتی کا حوالہ دیا اور کہا کہ یہ اقدام جوہری روک تھام کے لئے بنائے گئے عالمی نظام کو غیر مستحکم کررہا ہے۔

انٹونوف نے کہا کہ امریکی وزارت دفاع کو2 جون کو شائع ہونے والی روسی دستاویز کو پڑھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا 'یہ دستاویز ہماری جوہری پالیسی کی خصوصی دفاعی نوعیت کی تصدیق کرتی ہے۔ اس میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی شرائط بھی واضح طور پر شامل ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.