ETV Bharat / international

بیلجیئم میں کیفے اور ریستوراں دوبارہ کھول دیے گئے - Grand Place square

رفتہ رفتہ یورپی سرحدوں کے کھلنے کے بعد بہت سارے بار مالکان کو امید ہے کہ غیر ملکی سیاح کھانے کی دکانوں میں واپس آجائیں گے اور کاروباری سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوں گی۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 8:43 PM IST

کئی ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد پیر کے روز یورپی ملک بیلجیئم میں کیفے اور ریستوراں دوبارہ کھول دیے گئے۔

ویڈیو

قومی دارالحکومت برسلز میں گرینڈ پلیس کے قریب پوئچنیلکیلڈر کیفے کے مالک مشیل ڈی ٹریسٹ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے کاروبار کو جاری رکھنا مشکل تھا، لیکن وہ دوبارہ کھلنے کے بعد انتہائی پُر امید ہیں۔

برسلز کے رہائشی اور پوئچنیلکیلڈر کے ایک صارف ایڈوارڈ جارارڈ نے کہا کہ انہیں کیفے میں آنے سے بالکل خوف نہیں ہے۔

رفتہ رفتہ یورپی سرحدوں کے کھلنے کے بعد بہت سارے بار مالکان کو امید ہے کہ غیر ملکی سیاح کھانے کی دکانوں میں واپس آجائیں گے اور کاروباری سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوں گی۔

واضح رہے کہ اداروں کو اپنے صارفین کی صحت کی حفاظت اور کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو کم سے کم کرنے کے لئے حفاظتی ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہو گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.