پرتگال کے 40 برس کے موٹرسائیکل رائیڈر پاؤلو گونسالویز 13 ویں ڈکّر ریلی میں ایک حادثے کا شکار ہوگئے، جس کے بعد ان کا انتقال ہو گیا۔
پاؤلو گونسالویز 2006 سے ڈکّر ریلی میں حصہ لے رہے تھے اور اس بار ریاض سے وادی الدواسیر تک 276 کلومیٹر کے اسپیشل اسٹیج کے دوران ان کی بائک کریش ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔
ڈکّر ریلی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ 'انہوں نے 10 بج کر 8 منٹ پر یہ خبر سنی جس کے بعد ایک ہیلی کاپٹر کو موقع پر بھیجھا اور پتہ چلا کہ پاؤلو گونسالویز بے ہوش پڑے ہیں'۔
پاؤلو گونسالویز کو ہیلی کاپٹر سے لائلا ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ 'ان کو دل کا دورہ پڑا تھا، جس سے ان کی موت ہو گئی ہے'۔
مزید پڑھیے:- امریکہ: عراقی اڈے پر تازہ ترین حملے کی مذمت
مزید پڑھیے:- عراقی ایئر بیس پر 6 راکٹز سے حملہ
مزید پڑھیے:- 'مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی کا واحد حل مذاکرات'
وہیں منتظمین نے کہا 'پورا ڈکّر ریلی کا کارواں پاؤلو گونسالویز کے دوستوں اور کمبے کو دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے'۔
پاؤلو گونسالویز پانچ فروری سنہ 1979 کو پرتگال میں پیدا ہوئے۔ گونسالویز ۔ کے ٹی ایم، ہانڈا، ہوسکورنہ ماٹرسائکلز اور ہیرو موٹو کارپ کی ٹیم میں بطور ریسر تھے۔ ان کو ان کی زبردست ریسنگ کی وجہ سے اسپیڈی گونسالویز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔