ETV Bharat / international

سعودی عرب اور امریکی رہنماؤں سے رابطہ کا منصوبہ نہیں: روس - روس اور سعودی عرب اس شعبے میں موثر تعاون کر رہے ہیں

روس نے کہا ہے کہ فی الحال صدر ولادیمیر پوتن کا سعودی عرب اور امریکہ کے رہنماؤں سے رابطے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

putin not planning contacts with saudi and us leaders
سعودی عرب اور امریکی رہنماؤں سے رابطہ کا منصوبہ نہیں: روس
author img

By

Published : Feb 24, 2021, 8:58 PM IST

روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال صدر ولادیمیر پوتن کا سعودی عرب اور امریکہ کے رہنماؤں سے رابطے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'گذشتہ ایک ہفتہ سے سعودی عرب کے ولی عہد کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے اور ابھی تک بات چیت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: ایکواڈور: جیلوں میں پرتشدد واقعات، 75 قیدی ہلاک

انہوں نے بتایا کہ پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کے علاوہ تیل کی پیداوار کے معاملے پر مسٹر پوتن اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی۔ اس دوران، دونوں رہنماؤں نے توانائی مارکیٹ کو مستحکم رکھنے کا عہد کیا تھا۔

مسٹر پیسکوف نے کہا کہ 'آپ کو معلوم ہے کہ روس اور سعودی عرب اس شعبے میں موثر تعاون کر رہے ہیں اور اس مسئلے پر مستقل بات چیت کر رہے ہیں'۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.