ETV Bharat / international

فرانس اور سوئٹزرلینڈ میں احتجاجی مظاہرے

سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی موت کے خلاف فرانس اور سوئٹزرلینڈ میں بھی لوگوں نے مظاہرے کیے۔

فرانس اور سوئٹزرلینڈ میں احتجاجی مظاہرے
فرانس اور سوئٹزرلینڈ میں احتجاجی مظاہرے
author img

By

Published : Jun 7, 2020, 2:20 PM IST

فرانسیسی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ میں پولیس بربریت اور نسل پرستی کے خلاف تقریبا ً23 ہزار لوگوں نے پورے ملک میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی موت کے خلاف مظاہرے کئے۔

فرانس 24 ٹیلی ویژن کے مطابق تقریباً 5500 لوگوں نے پیرس میں واقع امریکی سفارتخانے کے باہر ایفل ٹاور کی جانب منہ کرکے کیمپس ڈی مارک پارک میں مظاہرہ کیا۔

فرانس 24 ٹی وی نے فرانس کی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فرانس کے لیون، بورڈی اوکس،نائس،للی اور میٹس سمیت متعدد شہرو ں میں 23 ہزار سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب سوئٹزرلینڈ میں بھی جارج کی موت کے خلاف ہورہے احتجاج کے پیش نظر اظہار یکجہتی کے لئے لوگوں نے مظاہرہ کیا۔ سوئس آر ٹی ایس ٹیلی ویژن کے مطابق ہفتہ کے روز نوشاتل،زیورخ اور برن میں ریلیاں نکالی گیئں۔

نوشاتل میں منعقد ریلی میں پانچ ہزار افراد شریک ہوئے ۔ سوئٹزرلینڈ میں ریلیاں زیادہ تر پر امن رہیں۔ اس دوران لوگوں نے عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) سے بچاؤ کے لئے ماسک پہن رکھے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.