ETV Bharat / international

پرتگال: قومی ایمرجنسی کی مدت میں توسیع

یورپی ملک پرتگال میں عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کے پیش نظر قومی ایمرجنسی کو 31 مئی تک کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔

author img

By

Published : May 18, 2020, 11:18 AM IST

Portugal: Extension of National Emergency Period
پرتگال: قومی ایمرجنسی کی مدت میں توسیع

پرتگال کی کابینہ نے ایک قرارداد منظور کر کے قومی ایمرجنسی کو بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے سے ملک میں كووڈ -19 کے پھیلاؤ کو کم کرنے اور اقتصادی سرگرمیوں کو شروع کرنے میں مدد ملے گی۔

قرارداد کے مطابق اس دوران ملک میں كووڈ-19 کے علاوہ سماجی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی آگے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

قابل غور ہے کہ پرتگال میں ایک حکم جاری کر کے 18 مارچ کو قومی ایمرجنسی لاگو کی گئی تھی جس میں اب تک دو بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔

پرتگال کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس کے 29036 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اس وبا سے 1218 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.