جنوب مشرقی یورپ کے ملک مقدونیہ میں پولیس نے 21 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے جن میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا: 'گشت کرنے والے اہلکاروں نے سربیا کی سرحد کے قریب ایک جیپ کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا'۔
اہلکاروں نے علاقے کی تلاشی لی تو جنگل میں چھپے 21 افراد پکڑے گئے جن کا تعلق پاکستان، عراق اور شام سے ہے۔ یہ افراد غیر قانونی طور پر سفر کررہے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کو مائیگرنٹ ٹرانزٹ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں یونان کے حوالے کیا جائے گا۔