ETV Bharat / international

یوروپی حکومتوں کو فلسطینی سرزمین پر قابض اسرائیلی بستیوں کے ساتھ کاروبار نہیں کرنا چاہئے: فلسطین - بین الاقوامی قانون کا اطلاق کریں

اسرائیل نے سن 1967 کی جنگ میں مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم پر قبضہ کیا تھا اور تب سے وہ فلسطین کے اس خطے پر قابض ہے۔

Palestine
Palestine
author img

By

Published : Jul 22, 2021, 10:08 PM IST

فلسطین نے یورپی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی کمپنیوں کو فلسطینی علاقوں میں واقع اسرائیلی بستیوں کے ساتھ کاروبار کرنے سے باز رکھے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کی فتح پارٹی نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ "اب وقت آگیا ہے کہ یوروپی حکومتیں مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی بستیوں کے ساتھ ہر طرح کے تجارتی معاہدے ختم کرنے کے لئے بین الاقوامی قانون کا اطلاق کریں"۔
امریکی آئس کریم کمپنی 'بین اینڈ جیری' نے پیر کی شب یہ اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں اپنی مصنوعات فروخت نہیں کرے گی کیونکہ یہ "کمپنی کے اقدار کے خلاف ہے"۔

یہ بھی پڑھیں:Islamophobia: اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے امریکی حکومت سے خصوصی نمائندے کی تقرری کا مطالبہ

واضح رہے کہ اسرائیل نے سن 1967 کی جنگ میں مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم پر قبضہ کیا تھا اور تب سے وہ فلسطین کے اس خطے پر قابض ہے۔ بین الاقوامی برادری کے بیشتر افراد کا خیال ہے کہ یہودی بستیوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرکے آباد کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.