اٹلی کی حکومت نے 15 مارچ 2022 تک ملک بھر میں تمام اسکولز اور یونیورسٹیاں بند رکھنے کا حکم دیا ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وبا نے زندگی کے ہر شعبہ ہائے حیات میں ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔
![اٹلی نے اپنے ملک کے تمام اسکولز اور یونیورسٹیوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6299402_ddddd.jpeg)
اطلاعات کے مطابق تاحال اٹلی میں 107 افراد کی موت ہوچکی ہے اور 24 گھنٹوں میں 28 افراد کا مزید اضافہ ہوا ہے۔
اٹلی کے حکومتی ذرائع نے تصدیق کی کہ سری اے فٹ بال سمیت کھیل کے تمام بڑے ایونٹس 3 اپریل تک ملتوی کردیا گیا۔
وزیر اعظم جوسیپی کونٹے نے کہا کہ 'ہم براہ راست قابو پانے کے لئے تمام اقدامات اٹھانے یا وائرس کے پھیلاؤ کے خاتمہ کے لیے توجہ مرکوز کر رہے ہیں'۔
انہوں نے ایشیا سے باہر سخت ترین قابو پانے کے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'صحت کے نظام پر زیادہ بوجھ پڑنے کا خطرہ ہے اور اگر کوئی مصیبت کا بحران جاری رہا تو ہمیں انتہائی نگہداشت کا مسئلہ درپیش ہوگا'۔
اس وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شمالی خطے میں اسکول پہلے ہی بند کردیئے گئے ہیں، جن میں لومبارڈی، وینیٹو، پیڈمونٹ اور فرولی وینزیا جیولیا کے علاوہ لیگوریا اور مارچے کے کچھ حصے شامل ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت جانچ پڑتال کرنے والوں میں ایمیلیا-رومگنہ سے تعلق رکھنے والے دو کونسلر بھی شامل ہیں۔
وزیر تعلیم لوسیا ازولینا نے بدھ کی شام ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسکول اور یونیورسٹیاں بند کرنا کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا… ہم سائنسی تکنیکی کمیٹی کی رائے کا انتظار کرتے تھے اور ہم نے کل سے 15 مارچ تک تدریسی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ طلبا جلد سے جلد اسکول واپس آجائیں گے۔