ETV Bharat / international

فیسٹیول میں پارٹنر کی تلاش - Ireland Matchmaking Festival

اس فیسٹیول کا مقصد یہ ہے کہ یہاں آنے والے مردوں اور خواتین کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کے ساتھ ایک دوسرے کو سمجھنے اور پسند کرنے کا موقع مل سکے۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Sep 22, 2019, 6:54 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 2:53 PM IST

آئرلینڈ کے دیہی علاقوں میں شوہر یا بیوی کی تلاش ایک طویل عرصے سے چیلینج کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔

بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے سبب درپیش مسائل کے حل کے لیے مغربی آئرلینڈ کے ایک قصبے کلیئر کاونٹی میں ہر برس ستمبر ماہ میں ایک روایتی فیسٹیول'میچ میکنگ' کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

فیسٹول میں پارٹنر کی تلاش
فیسٹیول منعقد کرانے والے مقامی باشندے ویلی ڈیلی کا کہنا ہے کہ لوگ خوشی اور محبت کی تلاش میں یہاں آتے ہیں۔ وہ اپنے دلوں میں بھرا ہوا پیار کسی سے شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ اس لیے وہ ایسے شخص کی تلاش میں ہوتے ہیں جنہیں وہ پیار دے سکیں اور اس کے عوض انہیں بھی پیار مل سکے۔

ڈیلی ویلی نے بتایا کہ یہ ایک میچ میکنگ فیسٹیول ہے۔ یہ پیار کا تہوار ہے۔ یہاں غیر ضروری باتیں کرنا اپنا وقت ضائع کرنا ہے۔ یہاں وقت بہت قیمتی ہے۔ اچھا ماحول، شاندار میوزک ہوتا ہے۔ یہاں بیشتر افراد اپنے دل کے اظہار کے لیے آتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس موقع پر محبت کے خوہشمند اور شادی کے خواہاں خواتین اور مرد کو ان کے جوڑے فراہم کرائے جاتے ہیں۔

وزٹر خاتون سیسلی لالر کا کہنا ہے کہ یہ ایک انوکھا ماحول ہے۔ اور جب یہاں لوگوں کو ہجوم ہوتا ہے تو واقعی میں بہت شاندار ماحول لگتا ہے۔

سیسلی کے شوہر البرٹ نے جوڑے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرد اور خاتون نے شادی نہیں کی لیکن وہ لوگ پارٹنر کے طور پر رہتے تھے۔ وہ الگ کمرے میں سوتے تھے یا نہیں یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ لیکن وہ انہیں میاں بیوی سمجھتے تھے۔ ان سے بات کرنے پر انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کبھی شادی نہیں کی ہم محض دوست ہیں۔

اس فیسٹول کا مقصد یہاں آنے والے مرد اور خواتین کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کے ساتھ ایک دوسرے کو سمجھنے اور پسند کرنے کا موقع مل سکے۔

یہاں آئرلینڈ کے ہر کونے سے آنے کے ساتھ فرانس، جرمنی، برطانیہ اور امریکہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس فیسٹیول میں شرکت کرتی ہے۔

تقریبا 16 سو افراد پر مشتمل آبادی والے اس علاقے میں رواں برس 40 ہزار مرد اور خواتین کے شرکت کی امید ہے۔ فیسٹیول کا اختتام آئندہ 6 اکتوبر کو ہو گا۔

غور طلب ہے کہ ویلی ڈیلی آئرلینڈ کے ایک ایسے روایتی میچ میکر ہیں، جنہوں نے اپنے 50 سالہ زندگی میں 3 ہزار جوڑے یعنی 6 ہزار افراد کو ان کے پیار حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔

Intro:Body:

article id

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 2:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.