فرانس کے 42 سالہ صدر ایمینوئل میکخواں میں کچھ کورونا کی علامتیں ظاہر ہوئیں جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کرایا، جس میں ان کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے اور ان کو سات دنوں کے لیے آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ مسٹر میکخواں ابھی بھی ملک کی خدمت انجام دے رہے ہیں اور گھر سے ہی کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ محمد بن زید اور عبد الفتاح السیسی کے درمیان ملاقات
فرانس نے اس ہفتے وہاں بڑھتے ہوئے کورونا کے معاملات سے نمٹنے کے لیے رات کا کرفیو نافذ کیا ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، کورونا وائرس سے فرانس میں اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد مثبت پائے گئے ہیں جن میں 59 ہزار 400 سے زیادہ اموات بھی ہوئی ہیں۔