پیرس: ایک نامعلوم حملہ آور نے ایک چرچ کے باہر فائرنگ کرکے پادری کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
یہ واقعہ فرانس کے شہر لیون میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق پادری کو دو گولیاں لگیں۔ ان پر حملہ اُس وقت کی گیا جب وہ چرچ کو بند کررہے تھے۔ زیر علاج پادری کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
ابھی دو دو روز قبل فرانس کے شہر نیس میں چرچ کے قریب ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے تین لوگوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔ پولیس نے اُس حملہ آور کو گرفتار کر لیا تھا اور ملک بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پھر اس کے حق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ایک بیان کے بعد فرانس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مسلم ممالک میں فرانسیسی ساز و سامان کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔