ETV Bharat / international

فیس بک نے انسٹاگرام سے 530 اکاؤنٹس ہٹائے

author img

By

Published : Mar 4, 2021, 4:26 PM IST

فیس بک نے کہا ہے کہ 'ہم نے انسٹاگرام سے ایسے 530 اکاؤنٹس کو حذف کردیئے ہیں جو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ناقد اور حزب اختلاف کے رہنما الیکسی ناوالنی کی حمایت میں احتجاج کی کوریج سے منسلک تھے'۔

facebook has removed 530 accounts from instagram
فیس بک نے انسٹاگرام سے 530 اکاؤنٹس ہٹائے

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک نے اپنی ملکیت میں چلنے والی سوشل نیٹ ورکنگ سروس انسٹاگرام سے 530 اکاؤنٹس کو حذف کردیا ہے جو روس کے حزب اختلاف کے رہنما الیکسی ناوالنی کی حمایت میں کیے گئے احتجاج کی کوریج سے منسلک تھے۔

facebook has removed 530 accounts from instagram
روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ناقد اور حزب اختلاف کے رہنما الیکسی ناوالنی

فیس بک نے کہا کہ 'ہم نے انسٹاگرام سے ایسے 530 اکاؤنٹس کو حذف کر دیئے ہیں جو روس کے انسداد بدعنوانی کے کارکن اور حزب اختلاف کے رہنما الیکسی ناوالنی کی حمایت میں احتجاج کی کوریج سے منسلک تھے'۔ کمپنی نے کہا کہ 'ہم نے ایسے بیشتر اکاؤنٹس کی نشاندہی کی ہے اور اسے ہٹا دیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی: آٹھ مارچ سے کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی کا اعلان

الیکسی ناوالنی کی حمایت میں روس کے مختلف شہروں میں مظاہرے 23 جنوری کو شروع ہوئے تھے اور 31 جنوری تک جاری رہے۔ اس کے علاوہ 2 فروری کو ماسکو میں بھی متعلقہ ریلیاں نکالی گئیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.