ETV Bharat / international

Sanctions on Russia: روسی صدر پوتن اور وزیر خارجہ لاوروف پر بھی سخت پابندیاں عائد ہوں گی - روس یوکرین کشیدگی

جرمن وزیر خارجہ، لگسمبرگ کے وزیر خارجہ اور آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلن برگ نے بھی اشارہ دیا ہے کہ یوروپی یونین پوتن اور لاوروف کو براہ راست نشانہ بنانے والے اقدامات فوری طور پر متعارف کرائے جائیں گے۔ کیونکہ یہ دونوں یوکرین میں معصوم لوگوں کی موت کے ذمہ دار ہیں۔Sanctions on Russia

روسی صدر پوتن اور وزیر خارجہ لاوروف
روسی صدر پوتن اور وزیر خارجہ لاوروف
author img

By

Published : Feb 25, 2022, 10:59 PM IST

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک کا کہنا ہے کہ روس کے خلاف یورپی یونین کی نئی پابندیاں صدر ولادیمیر پوتن اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو ذاتی طور پر یوکرین پر حملے کی ذمہ داری کے لیے نشانہ بنائیں گی۔Sanctions on Russia

"وہ یوکرین میں معصوم لوگوں کی موت کے ذمہ دار ہیں۔ وہ ذمہ دار ہیں کہ بین الاقوامی نظام کو پامال کیا گیا ہے اور ہم بطور یورپی اس کو قبول نہیں کرتے ہیں،" ۔

بیرباک نے کہا کہ جب وہ برسلز میں بلاک کے ہیڈکوارٹر میں اپنے یورپی یونین کے ہم منصبوں سے ملاقات کے لیے پہنچی تھیں

لگسمبرگ کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین پوتن، لاوروف پر پابندیوں کے معاہدے کے قریب ہے۔

لکسمبرگ کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو نشانہ بنانے والی پابندیوں کے بارے میں ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہے۔

"میرے خیال میں ہم ایک معاہدے کے بہت قریب ہیں،" جین ایسلبورن نے برسلز میں صحافیوں کو بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: Sanctions in Russia: روس تمام پابندیوں کا جائزہ لینے کے بعد جواب دے گا

آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلن برگ نے بھی اشارہ دیا کہ پوتن اور لاوروف کو براہ راست نشانہ بنانے والے اقدامات فوری طور پر متعارف کرائے جائیں گے۔

وہیں امریکہ نے کہا ہے کہ اس نے یوکرین پر حملے کے پیش نظر روس کے خلاف وسیع مالی اور برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں اور اس کا روسی معیشت پر گہرا اثر پڑا ہے۔

سبر بینک جس میں 25 ذیلی ادارے شامل ہیں، روس کا سب سے بڑا مالیاتی ادارہ ہے جس پر امریکہ نے پابندیاں عائد کی ہیں۔سبیر بینک روس کا سب سے بڑا بینک ہے، جو روسی بینکنگ سیکٹر کے کل اثاثوں کا تقریباً ایک تہائی حصہ رکھتا ہے اور روسی مالیاتی نظام کا ایک اہم جزو ہے۔

وی ٹی بی بینک جو کہ 20 ذیلی اداروں پر مشتمل ہے، روس کے دوسرے سب سے بڑے مالیاتی ادارے پر مکمل طور پر پابندی ہے۔ وی ٹی بی روسی بینکنگ سیکٹر کے کل اثاثوں کا تقریباً پانچواں حصہ رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ روسی فوج پر بھی وسیع پابندیاں لاگو ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.