ETV Bharat / international

وسطی کروشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ایک ہلاک، متعدد زخمی

author img

By

Published : Dec 29, 2020, 6:57 PM IST

Updated : Dec 29, 2020, 7:58 PM IST

کروشیا میں زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریختر اسکیل 6 اعشاریہ 3 درج کی گئی ہے۔

strong 6.3 magnitude earthquake hits central croatia
وسطی کروشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ایک ہلاک جبکہ متعدد زخمی

کروشیا میں آج زبردست زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے علاقے میں افراتفری مچ گئی، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔تادم تحریر ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع جبکہ متعدد افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ جائے وقوع پر راحت رسانی کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔

کروشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کروشیا کے دارالحکومت زگرب کے جنوب مشرق میں زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریختر اسکیل 6 اعشاریہ 3 درج کی گئی ہے۔

زلزلے کی شدت اتنی زبردست تھی کہ وسطی شہر پیٹرنجا میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جائے وقوع پر راحت ورسانی کا کام جاری ہے۔

strong 6.3 magnitude earthquake hits central croatia
کروشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مقامی لوگوں نے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ، متعدد مقامات پر مکانات میں دراڑیں آنے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ کئی مکانات جھک گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولینڈ: کورونا کے نئے اسٹرین کے پیش نظر سخت پابندیاں نافذ

کروشین ریڈ کراس تنظیم نے کہا ہے کہ وہ زلزلے کے بعد کروشیا کے پیٹرنجا میں انتہائی سنگین صورتحال پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔

Last Updated : Dec 29, 2020, 7:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.