لندن میں سوسن ہاپکنز کے ہمراہ پریس بریفنگ میں وزیر صحت میٹ ہینکاک نے دعویٰ کیا کہ 'ویکسین کام کررہی ہے۔ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کم ہوگئی ہیں۔'
میٹ ہینکاک کے مطابق اکتوبر کے بعد اسپتالوں میں داخلے کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
اسپتالوں میں داخل افراد کی تعداد 12,136 ہے۔ یہ تعداد پہلے سے کم ہے۔ اعداد و شمار درست سمت میں جانے کی تصدیق کررہے ہیں۔ اسی ڈیٹا کی بنیاد پر ہی پابندیاں اٹھائی جائیں گی۔
برطانوی وزیر صحت نے مزید بتایا کہ بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لئے اضافی 79 ملین پاؤنڈ دیئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:
بھارتی نژاد امریکی خاتون پہلی بار نیو یارک فیڈرل بینک کی نائب صدر مقرر
انھوں نے کہا کہ این ایچ ایس ورکرزکی تنخواہ میں ایک فیصد اضافہ حالات کے مطابق ہے۔
یواین آئی۔