ETV Bharat / international

اٹلی:کورونا وائرس سے 17 افراد کی موت

اٹلی میں کورونا وائرس کے 16 کیسز سب سے پہلے لومبارڈی میں 21 فروری کو سامنے آئے تھے اور اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے اب تک 17 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

Virus in italyVirus in italy
Virus in italy
author img

By

Published : Feb 28, 2020, 10:47 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:22 PM IST

اٹلی کے محکمہ شہری دفاع کے سربراہ انجیلو بوریلی نے کہا کہ ملک کے شمالی لومباردیہ علاقہ میں تین مزید لوگوں کی موت کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے۔

بوریلی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'جمعرات تک انفیکشن کے 122 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 650 ہو گئی ہے'۔

انہوں نے کہا 'کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی عمر 80 برس سے زائد تھی'۔

انہوں نے مزید کہا 'لومباردیہ میں اس بیماری سے 40 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، سبھی علاقوں میں سے وینیتو سب سے زیادہ متاثر ہے، یہاں 37 لوگوں میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے'۔

اٹلی میں اب تک 11 ہزار 85 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے 650 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 2700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 75000 سے زائد افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.