مسٹر کیسپرسکی نے بتایا کہ صرف ایک تبدیلی ہوئی ہے - ان میں زیادہ [سائبر کرائم] ہیں اور اس سے لوگ زیادہ پریشانی کا شکار ہیں۔ درحقیقت یہ نگرانی کرنا دلچسپ تھا کہ سائبر کرائم کیوں ہورہے تھے جب پوری دنیا لاک ڈاؤن میں چلی گئی تھی۔ اپریل میں یہ جرائم زیادہ بڑھ گئے۔ مئی میں اس میں نمایاں کمی دکھی ، کیوں؟ گرمیوں کے دوران سب کچھ ایک مرتبہ پھربڑھ گیا اور اس میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔
وبا کے آغاز کے بعد دنیا نے انسانی رابطے کو محدود کرنے اور انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر زیادہ انحصار کرنا شروع کیا۔ تاہم ، اس سے لوگوں کو بیرونی مداخلت اور ہیکنگ کے حملوں کے تئیں زیادہ حساس بنادیا ہے۔