وزارت صحت نے کہا’’کورونا وائرس کی زد میں آئے 13 نئے لوگوں میں سے دس طبی عملے کے اہلکار ہیں جو حال ہی میں ایک مریض کے رابطے میں آئے تھے ان کےعلاوہ ان میں ایک برطانیہ اور ایک یونان کا شہری شامل ہے‘‘۔
حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے پر روک بھی لگا دی ہے۔
واضح رہے کہ چین کے ہوبائی صوبے کے دارالحکومت ووہان سے پاؤں پھیلانے والے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 110 سے زائد ممالک آ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان اسے عالمی وبا اعلان کیا ہے۔