روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) انفیکشن کے 10,253 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جو گذشتہ دن کے 10,595 معاملوں سے کم ہیں۔ روس کے محکمہ صحت نے یہ اطلاع دی ہے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ ملک کے سبھی 83 علاقوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 10,253 معاملے سامنے آئے تھے جن میں 1269 معاملوں میں کورونا کی علامت نہیں پائی گئی۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ نئے معاملوں میں ماسکو میں سب سے زیادہ 1421 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، اس کے بعد سینٹ پیٹرسبرگ میں 956 اور ماسکو علاقے میں 746 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سویزرلینڈ میں نقاب پر پابندی
محکمہ صحت کے مطابق، روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 43,33,029 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں متاثرین کی شرح 0.24 فیصد بڑھ رہی ہے۔
کورونا انفیکشن سے ابھی تک 89,473 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 39,22,246 تک پہنچ گئی ہے۔
یو این آئی