ETV Bharat / international

برطانیہ: بورس جانسن نےمتاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے شمالی برطانیہ کے طوفانی بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اوران علاقوں کی صفائی مہم میں بھی حصہ لیا۔

author img

By

Published : Nov 10, 2019, 2:13 PM IST

جانسن کا بارش متاثرہ علاقوں کا دورہ

شمالی برطانیہ کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ بورس جانسن نے انتظامیہ کی جانب سے چلائی جارہی صفائی مہم میں بھی حصہ لیا۔

رپورٹس کے مطابق شمالی برطانیہ میں بارش اور سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں ہیں جبکہ سڑکوں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اطلاعات کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث پروازیں اور ٹرینوں کی آمدورفت بھی تاخیر ہوئی ہے۔

ادھر برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے دوبارہ سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ وہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ نے کئی مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور راحت کا کام جاری ہے۔

Intro:Body:

123

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.