ETV Bharat / international

فرانس: پادری پر حملہ کے الزام میں ایک حراست میں - آرتھوڈوکس پادری پر فائرنگ

فرانس کے شہر لیون میں ایک حملہ آور نے یونانی چرچ کے آرتھوڈوکس پادری پر فائرنگ کی تھی اور وہاں سے فرار ہوگیا تھا۔ اس وقت پادری کی حالت تشویشناک ہے۔

فرانس میں پادری پر حملہ کے الزام میں ایک گرفتار

author img

By

Published : Nov 1, 2020, 9:36 AM IST

Updated : Nov 1, 2020, 9:56 AM IST

فرانس کے شہر لیون میں ہفتہ کے روز فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ اس فائرنگ کے تبادلے میں ایک یونانی آرتھوڈوکس پادری شدید زخمی ہو گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مشتبہ حملہ آور کو لیون کے تیسرے ضلع سے گرفتار کیا گیا ہے۔

فرانس کے شہر لیون میں ایک حملہ آور نے یونانی چرچ کے آرتھوڈوکس پادری پر فائرنگ کی تھی اور وہاں سے فرار ہوگیا تھا۔ اس وقت پادری کی حالت تشویشناک ہے۔

اخبار 'لی پیریسین' کی موصولہ اطلاعات کے مطابق حملہ آور کے پاس واردات میں استعمال ہونے والی رائفل تھی۔

لیون کے میئر گریگوری ڈسیٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ابھی تک حملے کے محرک کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ انہوں نے اسے شدت پسندانہ حملہ ماننے کے امکان سے بھی انکار نہیں کیا ہے۔ لیون پولیس نے اقدام قتل کی رپورٹ درج کرلی ہے۔ حکام کا خیال ہے کہ حملہ آور کی پادریوں سے ذاتی لڑائی بھی ہو سکتی ہے۔

اس واقعے سے ٹھیک پہلے ہی فرانس کے جنوبی شہر نائس میں چرچ میں چاقو کے حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

پادری کی شناخت نکولس کاکاویلیاکیس کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ اسپتال میں داخل ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس کے پیٹ میں دو گولیاں اور مہلک چوٹیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس: حملہ آور پادری پر گولیاں چلا کر فرار

فرانس میں پیغمبر اسلام کا خاکہ دکھانے والے تاریخ کے ٹیچر کے قتل کے بعد صدر امانوئل میکرون نے اسلام کے بارے میں ایک متنازع بیان دیام تھا جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمان ان کی مخالفت کر رہے ہیں۔

Last Updated : Nov 1, 2020, 9:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.