نیوزی لینڈ میں اتوار کو کورونا وائرس کا ایک اور معاملہ سامنے آنے کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد اب تک 1499 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ 'نیوزی لینڈ میں سنیچر کو کورونا سے متاثرہ پانچ لوگ ٹھیک ہوگئے اور انہیں ہسپتال سے چھٹی د ے دی گئی ہے۔ انہیں ملاکر ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 1433 ہوگئی جو مجموعی تصدیق شدہ معاملات کا 96 فیصد ہے۔ فی الحال نیوزی لینڈ کے ہسپتالوں میں دو متاثرین کا علاج چل رہا ہے اور آئی سی یو میں کوئی مریض نہیں ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس سے اب تک 21 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔